زہد و تقویٰ سے نہیں ہوتیں دعائیں مستجاب




زہد و تقویٰ سے نہیں ہوتیں دعائیں مستجاب
وقت ہیں کچھ خاص خاص اور ہیں ادائیں خاص خاص
قافلے گزریں وہاں کیونکہ سلامت واعظ
ہو جہاں راہزن اور راہنما ایک ہی شخص
قیس ساپھر کوئی اٹھا نہ بنی عامر پیں
فخر ہوتا ہے گھرانے کا سدا ایک ہی شخص
گھر میں برکت ہے مگر فیض ہے جاری شب و روز
کچھ سہی شیخ، مگر ہے بخدا ایک ہی شخص
اعتراضوں کا زمانہ کے ہے حالی پہ نچوڑ
شاعر اب ساری خدائی میں ہے کیا ایک ہی شخص
خواجہ الطاف حسین حالیؔ




اپنا تبصرہ بھیجیں