اس کی مسافرت کا زمانہ بھی روشنی




اس کی مسافرت کا زمانہ بھی روشنی
اور ساتھ ہی نقوش کف پا بھی روشنی
اس پیکر جمال کی پر چھائیں بھی جمال
اس روشنی کے پیڑ کا سایہ بھی روشنی
تاریک حرف کوئی نہیں اس کے نام میں
یہ نام وہ ہے جس کا ستارہ بھی روشنی
بیدل حیدریؔ




اپنا تبصرہ بھیجیں