پت جھڑ




جب جب پت جھڑ میں پیڑوں سے پیلے پیلے
پتے میرے لان میں آکر گرتے ہیں
رات کو چھت پر جا کر میں
آکاش کو تکتا رہتا ہوں
لگتا ہے کمزور سا پیلا چاند بھی شاید
پیپل کے سوکھے پتے سا
لہراتا لہراتا میرے لان میں آکر ے اترے گا !
گلزارؔ




اپنا تبصرہ بھیجیں