تجدید ملاقات




تم بچھڑ کر بھی مری آنکھ کی پتلی میں رہے
اس جدائی سے تو اچھی تھیں ملاقاتیں ہی
اور یہ وقفہ ء فرقت غم فرقت کے سوا
لے کے آیا ہے نئے درد کی سوغاتیں بھی
اب اسی درد کے پہلو میں بسر رات کریں
آؤ تجدید ملاقات کریں!
خالد شریف




اپنا تبصرہ بھیجیں