ہنسو تو ہنسے گی دنیا، بیٹھ اکیلے رونا ہو گا




ہنسو تو ہنسے گی دنیا، بیٹھ اکیلے رونا ہو گا
چپکے چپکے بہا کر آنسو دل کے دکھ کو دھونا ہوگا
پیاروں سے مل جائیں پیارے، انہونی کب ہونی ہوگی ؟
کانٹے پھول بنیں گے کیسے، کب سکھ سیج بچھونا ہوگا ؟
بہتے بہتے کام نہ آئے لاکھوں بھنور طوفانی ساگر
اب منجد ھار مین اپنے ہاگھوں جیون ناؤ ڈبانا ہوگا
میرا جی کیوں سوچ ستائے، پلک پلک دوری لہرائے
قسمت جو بھی رنگ دکھائے، اپنے دل میں سمونا ہوگا
میرا جی




اپنا تبصرہ بھیجیں