سر فہرست




میں اس کے ہاں سر فہرست ہوں
یہ ٹھیک لیکن
یہ وہ فہرست بے مصرف ہے
جو اس کے بہت مصروف دل نے
انپی ایسی گمشدہ چیزوں کے بارے میں بنائی ہے
کہ جن کا ڈھونڈ نا تو اس قدر مشکل نہیں ہے
مگر یہ اس کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے
معین نظامی




اپنا تبصرہ بھیجیں