Passionate




Passionate
میں جو دن کو بھی کہوں رات ، وہ قرار کرے
مجھ کو حسرت ہے کوئی یوں بھی مجھے پیار کرے
میری خاطر وہ سہے دنیا کے طعنے، دھکے
ننگے پیروں سے وہ صحراؤں کے کانٹے چکھے
مجھ کو پانے کیلئے جون کے روزے رکھے
میں ہوں دیوانہ، وہ دیوانوں سا اظہار کرے
میں جو دن کو بھی کہوں رات، وہ اقرار کرے
مجھ کو حسرت ہے کوئی یوں بھی مجھے پیار کرے
وصی شاہؔ




اپنا تبصرہ بھیجیں