شک موبائل کی بیل بجتی ہے




شک موبائل کی بیل بجتی ہے
اور تم جاناں !
گھر کے اس کونے میں ، جس میں
سب سے بڑھ کر
سب سے واضح
Signals فون پر آتے ہیں
اس کونے میں کھڑے ہوئے بھی
کیوں کہتے ہو
صاف نہیں ہے کچھ آواز
پھر باہر یا چھت پر جا کر
گھنٹوں گھنٹوں
کس سے باتیں کرتے ہو تم
کون ہے وہ !
وصی شاہ ؔ




اپنا تبصرہ بھیجیں