ایک درمیانی راہ




ایک درمیانی راہ
میں اللہ کو خوش کرنا چاہتا ہوں
اور تم بھگوان کو
مگر ہم دونوں کو معلوم نہیں
کہ اللہ اور بھگوان کو کیسے خوش کیا جاتا ہے ؟
آؤیوں کرتے ہیں
تم اپنی انا اللہ کے حضور پیش کرو
اور میں بھگوان کے چرنوں میں اپنی انا رکھتا ہوں
میں تمہیں مان لیتا ہوں
تم مجھے مان لو
مین تم سے سوال کرتا ہوں
تم مجھ سے سوال کرو
ایٹم بم کی زبان میں کی گئی بات
نہ تم سمجھ سکتے ہوا ور نہ میں
اعجاز رضوی ؔ




اپنا تبصرہ بھیجیں