میں نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکتا




میں نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکتا
کتنے لوگ مرگئے
ایک سو، ایک ہزار، ایک لاکھ ، ایک کروڑیا کچھ زیادہ
کیکو لیٹر نے آنکھ بند کر لی
میں نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکتا
کمپیوٹر نے کہا
زمین کا ایک ٹکڑا اور کئی ایٹم بم
میں نقصان کا اندازہ لگا سکتا ہوں
ایک کروڑ ، دو کروڑ، تین کروڑ یا کچھ زیادہ
کمپیوٹر نے ایک چیخ ماری
اور مر گیا
میں نقصان کا اندازہ نہیں لگا سکا
اعجاز رضویؔ




اپنا تبصرہ بھیجیں