کون ہیں ؟




کون ہیں ؟
گم ہواراستہ گم ہوا
اس بھرے شہر میں
کون ہے جس سے پوچھیں کہ ہم کون ہیں
اور کہاں جا رہے تھے
کس سے پوچھیں کہ اب ہم کہاں ہیں
کون ہے جو بتائے
کہ قدموں کے نیچے
ہری گھاس کی رہگور کیسے چوری ہوئی
ہاتھ بھر فاصلے پر
درختون کے سائے تھے ۔۔۔ سر سبز سائے
انہیں کس کی کالی نظر کھاگئی
کون ہے جو بتائے کہ ہم اجنبی ہیں
کہ اس شہر کے رہنے والے
کون ہے جو بتائے
کہ ہم بادشہ ہیں، گداگر ہیں یا میزباں
ہم مکیں ہیں مسافر ہیں یا صرف چھٹی رساں ؟
اعجاز رضویؔ




اپنا تبصرہ بھیجیں