تباہی نام ہے ۔۔۔۔




تباہی نام ہے ۔۔۔۔
تم جسے شیریر کہتے ہو
میں اسے بدن کہتا ہوں
میں جسے روح کہتا ہوں
تم اسے آتما کہتے ہو
مگر ایٹم بم کو ہم دونوں ایٹم بم ہی کہتے ہیں
پھر اختلاف کس بات پر
تباہی پر متفق ہونا ٹھیک نہیں
آؤ اپنے نظر یات پر قائم رہیں
مگر اس تباہی کے نظریے کو بدل دیں
اعجاز رضویؔ




اپنا تبصرہ بھیجیں