قریہ محبت




قریہ محبت
بہت شدید تشنج میں مبتلا لوگو !
یہیں قریب ، محبت کا ایک قریہ ہے
یہاں دھوئیں نے مناظر چھپار کھے ہیں مگر
افق بقا کا وہاں سے دکھائی دیتا ہے
یہاں تو اپنی صدا کان میں نہیں پڑتی
وہاں خدا کا تنفس سنائی دیتا ہے
احمد ندیم قاسمی
( کتاب مجموعہ قاسمی )




اپنا تبصرہ بھیجیں