گیسوئے تاب دار کو اور بھی تاب دار کر




گیسوئے تاب دار کو اور بھی تاب دار کر
ہوش و خرد شکار کر، قلب و نظر شکار کر
عشق بھی ہو حجاب میں ، حسن بھی ہو حجاب میں
یا تو خود آشکار ہو یا مجھے آ شکار کر !
تو ہے محیط ! بیکراں، میں ہوں ذرا سی آبجو!
یا مجھے ہمکنار کر یا مجھے بیکنار کر !
میں ہوں صدف تو تیرے ہاتھ میرے گہر کی آبرو
میں ہوں خزف تو تو مجھے کوہر شاہوار کر
نغمۂ نو بہار اگر میرے نصیب میں نہ ہو
اس دم نیم سوز کو طائر ک بہار کر !
باغ بہشت ہے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوں ؟
کار جہاں دراز ہے ، اب مرا انتظار کر !
روز حساب جب مرا پیش ہو دفتر عمل !
آپ بھی شرمسار ہو ، مجھ کو بھی شرمسار کر !
علامہ اقبال




اپنا تبصرہ بھیجیں